سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کی رہائی اور اداروں کی بندش کے منصوبے کیخلاف احتجاج چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔ شدید بارش کے باوجود احتجاجی مظاہرے میں جڑواں شہروں کے صحافیوں کی کثیر تعداد سمیت پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں اور سیاسی و سماجی شخصیت نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ریلی کی شکل میں مارچ کیا اور محسن بیگ کی رہائی، آزادی اظہار رائے کے حق میں اور پیکا ایکٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے سے پاکستان مسلم لیگ قیوم گروپ کے سربراہ فقیر حسین بخاری، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، شمشاد مانگٹ، صدر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن صدیق ساجد، سینئر صحافی کاشف رفیق اور ورکرز ایکشن کمیٹی کے صدر طارق ورک نے کہا کہ محسن جمیل بیگ آزادی صحافت کے علمبردار کے طور پر حکومت کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں اور پورے ملک کے صحافی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

محسن بیگ کی رہائی کیلئے احتجاج چھٹے رو زمیں داخل
Facebook Comments