mohsin baig ki zamanat manzoor rihai ka hukum

محسن بیگ کی رہائی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے سینئرصحافی محسن بیگ کی درخواست پر ایف آئی اے، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ، عدالت عالیہ نے ہدایت کی ہے کہ جو بھی ثبوت ہیں آئندہ سماعت پر پیش کئے جائیں۔ سینئر صحافی محسن بیگ نے اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے درخواست دائر کی۔ سماعت کے موقع پر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ایف آئی اے کو محسن بیگ کے خلاف کارروائی سے روکا جائے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار اس وقت کہاں ہیں؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ محسن بیگ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ملزم جیل میں ہیں اس سے بڑی کارروائی کیا ہوسکتی ہے،ہم آئندہ جمعہ کو کیس سن کر فیصلہ سنائیں گے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ دو مقدمات درج تھے ایک میں ضمانت ہوگئی ہے، ایک مقدمہ لاہور اور اسی دن ایک مقدمہ کراچی میں درج کرلیا گیا، محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں منی لانڈرنگ اور مزید دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا محسن بیگ کے محض ایک بیان پر کارروائی کی جارہی ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں