سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کی گرفتاری کیخلاف ورکرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا شدید بارش کے باوجود 14ویں روز بھی جاری رہا، احتجاجی کیمپ میں جڑواں شہروں کے صحافیوں سمیت پی ایف یو جے ،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل طارق علی ورک اور نائب صدر شاہد اجمل نے کہاکہ سینئر صحا فی محسن جمیل بیگ کی رہائی اور پیکا آرڈیننس کے خلاف ہمارا احتجاجی دھرنا جاری ہے اور اس میں وقت کیساتھ مزید شدت آئیگی ،حکومت نے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے اور میڈیا کی آواز کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے شروع کردئیے ہیں، وزیر اعظم جو الزامات اپنے مخالفین پر لگاتے تھے آج وہی الزامات میڈیا پر عائد کر رہے ہیں ، ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک محسن جمیل بیگ کو رہا نہیں کیا جاتا ۔
