سندھ ہائی کورٹ نے صحافی محسن بیگ کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل بینچ کے روبرو صحافی محسن بیگ کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ محسن بیگ کی جانب سے فوری سماعت کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے درخواست پہلے سے 22 اپریل کو مقرر ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محسن بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمند کیے ہیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments