اسلام آباد کی دہشتگردی کی عدالت نے صحافی محسن بیگ کے خلاف کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے کیس کو سیشن کورٹ میں منتقل کر دیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے محسن بیگ کے خلاف کیس کی سماعت کی ، محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ ، تفتیشی اداروں کے افسران اور پراسیکیوٹر عدالت پیش ہوئے ۔ ملزم کے وکیل نے دہشتگردی کی دفعات کے خلاف دلایل دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں دہشتگردی کی دفعات عائد نہیں ہوتیں ، یہ کیس دہشتگردی کا نہیں ہے ۔عدالت نے کیس سے دہشتگردی کی دفعات ہٹاتے ہوئے سیشن کورٹ منتقل کر دیا ، عدالت نے ملزمان کو 24 جون کو سیشن جج کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ۔
Facebook Comments