بی یو جے کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمدنے صحافی محسن بیگ کے گھر پر غیر قانونی چھاپے اور اہل خانہ کوہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کیخلاف پسند و ناپسند کی بنیاد پر کارروائیاں بند کرے اس طرح کی کارروائیاں غیر جمہوری اور غیر مہذب ہیں حکومت محسن بیگ کو فوری طور پر رہا کرے بیان میں اینکر/ صحافی اقرار الحسن سید پر فرائض کی انجام دہی کے دوران تشدد اور ٹیم کو حبس بے جا میں رکھنے کے عمل بھی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ بی یو جے ہر قسم کے تشدد کی نفی کرتی ہے اور حکومت پر زور دیتی ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ درایں اثناءپی ایف یو جے کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری، اہلخانہ کو ہراساں کئے جانے اور دوران حراست تشدد کیخلاف جمعرات کی سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
