mohsin baig ke khilaaf dehshat gardi ki dafaat ka khaatma

محسن بیگ کیس، ضمانت کیلئے سماعت پیر کو۔۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سینئر صحافی محسن بیگ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری میں پراسیکیوشن کی طرف سے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران پراسیکیوٹر میاں عامر سلطان گورایہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے اور معاون وکیل نے عدالت کو بتایاکہ لطیف کھوسہ شاہ رخ جتوئی کیس میں سپریم کورٹ مصروف ہیں کچھ دیر میں پہنچیں گے۔ عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر لطیف کھوسہ عدالت پیش ہوگئے اور ضمانت منظور کرنے کیلئے دلائل دیئے جن کے مکمل ہونے پر پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں