اسلام آباد ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز پر ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے سے متعلق کیس میں دلائل کیلئے ایف آئی اے کو آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے پیر کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے صحافی محسن بیگ کی درخواست کی سماعت کی تو وفاق کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایاکہ ایف آئی اے نے اس کیس میں اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع کر دی ہے عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیاکہ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ آپ نے نہیں دیکھی؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ایف آئی اے کے وکیل نے کہاکہ اسوقت پولیس اور ایف آئی اے آپس میں ایک دوسرے سے تعاون نہیں کر رہے ، ہر کوئی اپنی جان بچانے کی کوشش میں ہے ۔
Facebook Comments