گزشتہ دنوں اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کی جانب سے گھریلو تشدد کا سامنا ہے۔ یہ معاملہ سامنے آیا تو کئی روز تک میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس پر بحث ہوتی رہی جبکہ محسن عباس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگیا۔ اس دوران فاطمہ سہیل چوہدری کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ ان کے شوہر کا ماڈل گرل نازش جہانگیر کے ساتھ معاشقہ ہےجس کی اب اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔انسٹاگرام پر ایک خاتون صارف عنایہ شیخ کی جانب سے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور کہا گیا کہ بہت جلد یہ بہترین جوڑے بننے والی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اسے ایک روٹین کی پوسٹ سمجھا لیکن یہ پوسٹ اس وقت اہمیت اختیار کرگئی جب اسے نازش جہانگیر نے نہ صرف لائک کیا بلکہ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ۔۔انشااللہ جلد یہ جوڑی بن جائے گی۔۔سونے پہ سہاگہ محسن عباس حیدر نے بھی اس کمنٹس کو لائیک کرکے مہر ثبت کردی۔سوشل میڈیا صارفین نازش جہانگیر کو محسن عباس حیدر اور اُن کی اہلیہ فاطمہ سہیل کاگھر توڑنے کا الزام دے رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ نازش جہانگیر نے ہی اِن کا شادی شدہ گھر خراب کیا ہے۔تاہم محسن عباس حیدر کی جانب سے ابھی اُن کی اور نازش جہانگیر کی شادی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ڈی جے پھرشادی کے موڈ میں؟؟
Facebook Comments