Mohsin Abbas Haider and Nazish Jahangir

ڈی جے اور خاتون اینکر کی راہیں جداجدا

لاہور کی فیملی عدالت نے اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ کو خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی خلع کی درخواست پر فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے سماعت کی جس دوران فاطمہ اور محسن اپنے وکلاءکے ہمراہ پیش ہوئے ۔ فاطمہ سہیل نے عدالت میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کے ساتھ گزارا کرنا اب ممکن نہیں رہا ، شوہر کے ساتھ صلح نہیں کر سکتی ۔عدالت نے اداکار محسن عباس کی اہلیہ کو خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے ۔یاد رہے کہ محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر کیخلاف سوشل میڈیا پر تشدد اور بے وفائی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد معاملہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھتا چلا گیا تاہم اب جوڑے کے درمیان خلع بھی ہو گئی ہے ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں