اداکار محسن عباس حیدر پر اپنی اہلیہ پر تشدد کے مقدمے کا اندراج ہونے کے بعد انہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔فاطمہ سہیل کی درخواست پر لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں منگل کی سہ پہر چار بجے محسن عباس حیدر کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا جس میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔۔اداکار و گلوکار کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد نجی ٹی وی دنیا نیوز نے محسن عباس حیدر سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔ دنیا نیوز کی جانب سے جاری اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا ٹی وی کے معروف پروگرام مذاق رات کے (ڈی جے) محسن عباس حیدر پر گھریلو تنازع کی بنیاد پر ہونے والے کیس کی وجہ سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی جس کا اظہار عوام کی جانب سے مختلف پلیٹ فارمز پر کیا گیا۔دنیا ٹی وی کی انتظامیہ نے اپنے ناظرین کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے محسن عباس حیدر پر ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ان سے اعلان لاتعلقی کیا ہے۔جب تک محسن عباس حیدر اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرتے، وہ دنیا ٹی وی کے معروف پروگرام مذاق رات کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فی الحال جو پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں، وہ اس نا خوشگوار واقعہ سے قبل ریکارڈ کیے گئے ہیں۔‘
ڈی جے محسن عباس دنیا نیوز سے فارغ
Facebook Comments