اداکار محسن عباس حیدر میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی بارے زیر گردش افواہوں کی بھرپور انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افواہوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ محسن عباس حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دنوں فاطمہ سہیل اور میرے درمیان چلنے والے کیس کے معاملات دیکھ رہا ہوں اور ایسے میں میری اور نازش جہانگیر کی شادی بارے افواہیں پھیلا دی گئی ہیں،صرف افواہیں ہی نہیں بلکہ سب نے بغیر پوچھے یہ خبر بھی چلا دی ہے کہ شادی ہورہی ہے اور مجھے ہمیشہ اسی بات کا گلہ ہوتا ہے کہ اکثر بلاگرز اور دیگر لوگ بغیر تصدیق کے خبر چلا دیتے ہیں۔وہ ایک کمنٹ تھا جس کا استعمال اس طرح کرنا افسوسناک ہے۔محسن عباس نے مزید کہا کہ جب شادی ہوگی تو بڑے اچھے طریقے سے اور سب کے سامنے ہوگی لیکن ابھی شادی کی باتیں بہت قبل از وقت ہیں۔ شادی ہوگئی ہے یا ہونے والی ہے،ان باتوں میں صداقت نہیں، لیکن جب بھی ہوگی وہ سب کے سامنے آئے گی۔
محسن عباس نے شادی کی تردیدکردی۔۔
Facebook Comments