mohib mirza ki sanam saeed se shaadi ki tasdeeq

محب مرزا کی صنم سعید سے شادی کی تصدیق۔۔

معروف اداکارہ صنم سعید نے ساتھی اداکار محب مرزا کو زندگی بھر کا ساتھی بنا لیا، اس بات کا انکشاف دونوں اداکاروں نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ صنم  سعید اور محب مرزا کچھ عرصے سے اکٹھے دیکھے جا رہے تھے جس کے سبب ان کی شادی کی چہ مگوئیاں جاری تھیں تاہم اس حوالے سے اداکاروں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا تھا۔شادی کا انکشاف تب ہوا جب صنم اور محب نجی ٹی وی چینل پر ایک شو میں اکٹھے شریک ہوئے تو میز بان نے انہیں کہا کہ اگر آپ کو شادی کی مبارکباد دی جائے تو کوئی اعتراض تو نہیں جس پر محب مرزا نے ہاں میں سر ہلا دیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ محب مرزا کی اس سے پہلے ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ سے شادی ہوئی تھی جبکہ صنم سعید، فرحان حسن کی شریک حیات رہ چکی ہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں