معروف اداکارخاتون ڈائریکٹر کے پیسے کھاگیا۔۔

معروف اداکار محب مرزا ایک خاتون کاسٹنگ ڈائریکٹر کے چھ لاکھ روپے کھاگئے۔۔ پپو کے مطابق خاتون کاسٹنگ ڈائریکٹر کو دسمبر دوہزار اٹھارہ میں چار لاکھ روپے سیلری پر رکھاگیا تھا، وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہی تھی اسی دوران مارچ دوہزار انیس میں اسے اس وجہ سے کام چھوڑنا پڑگیا کہ جس فلم کے لئے خاتون کو رکھا گیا تھا اس کا لائن پرڈیوسر خاتون ڈائریکٹر کو مسلسل ہراساں کررہا تھا، خاتون نے جب یہ بات محب مرزا کو بتائی تو اس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔۔خاتون ڈائریکٹر نے کام چھوڑا تو اس کی سیلری کے چار لاکھ روپے اور دو مختلف وینڈرز کے دو لاکھ یعنی چھ لاکھ روپے کے واجبات محب مرزا کے ذمہ تھے جس کی اس نے ادائیگی روک لی اور یہ رقم دینے سے صاف انکار کردیا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ خاتون نے اس کی تحریری شکایت ایس پی کلفٹن کراچی سوہائے عزیز کے پاس درج کرادی جس پر کارروائی کے لئے صدر وومن تھانے کی خاتون ایس ایچ او حنا مغل کو انکوائری کا حکم دیا گیا۔۔پپو کے مطابق حیرت انگیز طور پر تھانے میں بھی خاتون ڈائریکٹر کے ساتھ محب مرزا اور لائن پرڈیوسر نے وہی رویہ اپنایا، محب مرزا نے تھانے میں پچاس ہزار روپے کا ایک چیک دیااور باقی رقم کی ادائیگی اقساط میں کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن بقایا رقم دینے کی باری آئی تو اس نے بار بار بلانے کے باوجودتھانے آنے کی زحمت کی نہ ہی بقایا رقم دی۔۔خاتون کاسٹنگ ڈائریکٹر نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف ہراساں کرنے،دھمکیاں دینے اور رقم ناجائز طور پر روکنے کا مقدمہ درج کیا جائے

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں