Mohib Mirza and Amina Sheikh Divorce

معروف پاکستانی جوڑی میں علیحدگی

 اداکار محب مرزا نے اپنی اہلیہ آمنہ شیخ سے راہیں جدا کرنے کی تصدیق کردی۔دونوں اداکاروں نے اس معاملے پر بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی ، اب محب نے اہلیہ سے راہیں جدا کرنے کی تصدیق کی ہے۔محب مرزا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور آمنہ اب علیحدہ علیحدہ رہتے ہیں جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے اور اب زندگی بہترین چل رہی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی اداکار جوڑی 14 برس قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی اور دس برس بعد 2015 میں ان کے ہاں میسا (بیٹی) کی پیدائش ہوئی۔اداکار احسن خان کے شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والے محب مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر نہایت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ یہ انکشاف کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں شو کے میزبان احسن خان کی جانب سے محب مرزا سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے کتنے بچے ہیں ساتھ ہی یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا آپ اور آمنہ ساتھ رہتے ہیں؟ محب  مرزا نے سوال کے جواب میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک بیٹی ہے اور آمنہ اور میں اب ایک ساتھ نہیں رہتے جس پر احسن خان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں زیر گردش تھیں اور سننے میں بھی آیا تھا کہ آپ دونوں الگ ہو گئے ہیں تاہم آپ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور آج بھی آپ لوگ اچھے دوست ہیں۔محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جن میں ڈرامہ ’ہم تم‘ اور ’میرا سائیں‘شامل ہیں جبکہ دونوں کوان کی فلم ’لمحہ‘ کی وجہ سے بھی یاد کیاجاتا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں