حال ہی میں میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حنا آفریدی نے اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے طلاق کے بڑھتے ہوئے تناسب پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔لائف پارٹنر کے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ محبت کی شادی کو ترجیح دیں گی کیونکہ آپ کے لائف پارٹنر کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا لائف پارٹنر ان کے کام کی نوعیت کو سمجھے، جہاں انہیں کبھی کبھی رات دیر تک کام سے آنا پڑتا ہے، اسے ان کی فطرت کے بارے میں اندازہ ہونا چاہئے ، ان کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے شوہر پر بھروسہ کریں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے والدین کے درمیان بہت مثبت اور محبت بھرا رشتہ دیکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے مستقبل کے شریک حیات سے زیادہ توقعات ہیں، انہیں محبت اور احترام کی ضرورت ہے کیونکہ پیسہ دونوں ہی کما سکتے ہیں۔طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ، طلاق کے حوالے سے میری ملی جلی رائے ہے، یہ ناکامی بھی ہوسکتی ہے اور یہ آزادی بھی ہو سکتی ہے۔ میں ففٹی ففٹی کہوں گی، کیونکہ اگر کسی نے ایک ظالم شوہر ہونے کی وجہ سے طلاق سے چھٹکارا پا لیا ہے، تو یہ ایک آزادی ہوگی۔ تاہم، اگر کوئی لڑکی اپنے شوہر کو اپنی انا میں چھوڑ دیتی ہے تو یہ ناکامی ہوگی۔حنا آفریدی ایک شاندار پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ان کا تعلق پشتو خاندان سے ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”پہلی سی محبت“ سے کیا تھا ، بنیادی طور پرحنا آفریدی نے اپنے کیریئر کا آغاز بیوٹی بلاگر کے طورپرکیا اور بعد میں انہوں نے ماڈلنگ میں قدم رکھا۔ انہوں نے بہت سے برانڈز کے لئے ایک ماڈل کے طورپرکام کیا۔
محبت کی شادی کو ترجیح دونگی، اداکارہ حنا آفریدی۔۔
Facebook Comments