model sofia case zimmadaran ko toheen e adalat ke notices

ماڈل صوفیہ کیس،ذمہ داران کو توہین عدالت کے نوٹسز۔۔

ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی حوالگی کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے و دیگر ذمہ داران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر لوگوں کو عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر جاری کیے۔اداکارہ صوفیہ مرزا کی طرف سے دبئی میں مقیم اپنے سابق شوہر عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے کہ اس نے ان کی بیٹیوں کو پاکستان سے سمگل کیا اور دبئی لے گیا۔ ایف آئی اے نے عدالتی حکم کے باوجود عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا۔ صوفیہ مرزا کی طرف سے مقدمے میں اپنے سابق شوہر پر بچیوں کے اغواءکا الزام بھی عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس نے ملاقات کے بہانے بچیوں کو اغواءکیا اور سمگل کرکے دبئی لے گیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں