khasoosi dinner ke badlaya program ki meezbaani thukradi

ماڈل سے اینکر کا ذومعنی سوال،پھر کرارا جواب۔۔

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے نجی ٹی وی کے اینکر  کو کرارا جواب دیا جس  پر فوری طورپر اینکر نے وقفہ لے کر دم لیا ، دونوں کے درمیان ہونیوالی گفتگو   کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔سوشل میڈیا پر  وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  اینکر نے پہلے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ آپ کو کھانے میں کیاپسند ہے اور جب انہوں نے بریانی کا نام لیا تو اینکر نے مزید پوچھا کہ اگر آپ کے سامنے گرما گرم بریانی رکھی ہوئی ہو تو کیا آپ اسے کھانا پسند نہیں کریں گی؟مبینہ طور پر یہ سوال خواتین کے پہناوے کے تناظر میں تھا۔ اس سوال پر نادیہ حسین نے اینکر کو جواب دیا کہ اگر میں پرہیز کر رہی ہوں گی یا مجھے معلوم ہوگا کہ وہ میرے لیے ٹھیک نہیں تو میں بالکل نہیں کھاؤں گی۔نادیہ حسین نے مزید کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوگا کہ بریانی کھانے سے میں ایک جرم کر رہی ہوں تو میں یہ جرم نہیں کروں گی، اگر بریانی کھانا میرے لیے گناہ ہے تو میں نہیں کھاؤں گی۔نادیہ حسین کا جواب سن کر اینکر نے فوری طور پر وقفہ لے لیا۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں