لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل عظمیٰ راو کوساتھی ماڈل کے قتل کے مقدمے میں بری کر دیا،2 رکنی بینچ نے جسٹس شہرام سرورکی قیادت میں فیصلہ سنایا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل عظمیٰ راو پر الزام تھا کہ انہوں نے 2015میں ساتھی ماڈل ابیرا کا قتل کیا ہے جس کا مقدمہ شیرا کوٹ پولیس سٹیشن میں درج ہواجس کے بعد ماڈل کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ لاہور نے ماڈل کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ماڈل عظمیٰ راو نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور 7سال بعد ان کو بری کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عدم ثبوتوں کی بنیاد پر ماڈل ازما راؤ کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزائے موت کالعدم قرار دیدی،ٹرائل کورٹ نے ماڈل عبیرہ کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی ، ماڈل ازما راؤ کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
ماڈل ساتھی ماڈل کے قتل کے الزام سے بری۔
Facebook Comments