ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے معروف صنعت کار کے بھتیجے سے شادی کے حوالے سے خبریں منظرِ عام پر آنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پرائیوٹ کردیا۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کرنے سے اب انہیں کوئی فالو نہیں کرسکے گا، انہیں فالو کرنے کے خواہشمندوں کی ریکوسٹ اگر اداکارہ قبول کریں گی تو وہ اُن کا اکاؤنٹ دیکھ سکیں گے۔متعدد میڈیا ویب سائٹس پر علیزے گبول کے شوہر کے حوالے سے یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ انہوں نے معروف صنعت کار کے بھتیجے سے شادی کرلی ہے۔یاد رہے کہ رواں برس ماہِ فروری میں اداکارہ نے اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی زندگی کی نئی شروعات ہونے جارہی ہے۔اداکارہ نے ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی تھی جس میں انہیں انگوٹھی پہنائی جارہی تھی، تصویر میں کیپشن میں علیزے نے لکھا کہ ’ایک نیا آغاز الحمداللہ‘، کیپشن میں انہوں نے نظر بد سے بچاؤ اور لال دل والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا تھا۔خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اس سے قبل اُسامہ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔علیزے گبول کی پہلی شادی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک سال کے مختصر عرصے میں ہی اختتام پذیر ہوگئی تھی۔
ماڈل و اداکارہ نے انسٹا اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا۔۔
Facebook Comments