ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کی جانب سے باتھ روم میں انٹرنیٹ نہ چلنے کی شکایت کی گئی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں 24 نومبر سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے، جس پر پہلے بھی شوبز شخصیات شکایت کر چکی ہیں۔صحیفہ جبار نے بھی انٹرنیٹ نہ چلنے کی شکایت پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے باتھ روم میں وائی فائی نہ چلنے کا شکوہ کیا۔ماڈل و اداکارہ کی پوسٹ وائرل ہوگئی، جسے مختلف شوبز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔صحیفہ جبار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ باتھ روم میں انٹرنیٹ نہیں چل رہا، جس وجہ سے وہ کوئی کام نہیں کر پا رہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ایک تو سردی کی وجہ سے پہلے ہی باتھ روم جانا عذاب ہوتا ہے، اوپر سے انٹرنیٹ بھی بند ہے، جس وجہ سے ان کا کاروبار رکا ہوا ہے۔انہوں نے لکھا کہ باتھ روم انسان کی آخری محفوظ پناہ گاہ ہوتی ہے لیکن اب کیا وہاں بھی انٹرنیٹ کی بندش کا عذاب برداشت کرنا پڑے گا؟صحیفہ جبار نے لکھا کہ انہیں اگلے مرحلے میں باتھ روم میں بھی ایک وائی فائی راؤٹر لگوانا پڑے گا ۔
ماڈل و اداکارہ کے باتھ روم میں نیٹ نہ چلنے کی شکایت۔۔
Facebook Comments