لاہور میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کا قاتل سوتیلا بھائی نکلا جس نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر ماڈل کو موت کی نیند سلا دیا۔ماڈل نایاب کے قتل کیس کا ڈراپ سین، ملزم اسلم نے سوتیلی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ملزم نے پہلے نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا پھر کپڑے اتارے تاکہ زیادتی کا رنگ دیا جاسکے۔پولیس کے مطابق وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے قاتل تک پہنچے، نایاب کے قتل کا واقعہ 11 جولائی کو پیش آیا تھا۔ ماڈل نے سال 2015 میں ریلیز ہونے والے مشہور پنجابی گانے ’گڈی تو منگا لے، تیل میں پواندی آں‘ میں ماڈلنگ کی تھی تاہم بعدازاں انہوں نے ماڈلنگ کے شعبے کو خیرباد کہہ دیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے غیرت کےنام پر یہ قتل کیا ہے۔ملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ نایاب سے تکرار ہوئی تو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس کا ملزم کی گرفتاری سے متعلق کہنا ہے کہ موقعۂ واردات سے ملنے والے شواہد سے قاتل تک پہنچے ہیں، مقتولہ نایاب کے گھر پر دروازوں سے ملے فنگر پرنٹس قاتل سےمیچ ہوئے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھایئوں کے فنگر پرنٹس فورانزک لیب بھجوائے گئے تھے۔واضح رہے کہ ماڈل نایاب کے قتل کا واقعہ 11 جولائی کو پیش آیا تھا۔
