model girls or Hamd ki be urmati

نیم عریاں ماڈل گرلز اور “حمد” کی بے حرمتی۔۔۔

فیشن پاکستان ویک 2019 کے دوران فیشن کے جلوے بکھیرتیں اورریمپ پر واک کرتی ہوئی ماڈلز کے بیک گراؤنڈ میں ’’اللہ ہو‘‘ پڑھے جانے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔فیشن شوکے دوران لوگوں کواپنی جانب متوجہ کرنے اوردوسروں سے منفرد نظر آنے کے لیے اکثرماڈلز کو عجیب و غیریب لباس پہنا کر ریمپ پر واک کرائی جاتی ہے۔ جنہیں دیکھ کر اکثر لوگ یہی سوچتے ہیں کہ ان لباس کو عام زندگی میں بھلا کس طرح پہنا جاسکتا ہے۔خیرعجیب وغریب لباس کے ذریعے شائقین کو متوجہ کرنے کا رواج پرانا ہوچکا ہے اب شوانتظامیہ اور مختلف برانڈز مزید آگے نکل گئے ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں فیشن پاکستان ویک 2019 میں دیکھنے میں آیا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق فیشن پاکستان ویک کے دوران ماڈلزکے جھلمل کرتے لباس جہاں شائقین کی توجہ کا مرکزبنے وہیں ریمپ پرواک کرتی ماڈلز کے بیک گراؤنڈ میں پڑھی جانے والی حمد ’’اللہ ہو‘‘ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوانتظامیہ پر ریمپ پرواک کرتی ماڈلز کے بیک گراؤنڈ میں ’’اللہ ہو‘‘ پڑھے جانے پرشدید تنقید کی جارہی ہے اور لوگ شو انتظامیہ کو خوب برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا غیرمسلموں کوہم کیا روکیں یہاں تو اپنے ہی دشمن بنے ہوئے ہیں اسلام کے۔ سوشل میڈیا پر فیشن شومنعقد کرنے والی انتظامیہ اوربرانڈ مالکان سے حمد کی بے حرمتی کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں