پاکستان انفارمیشن سینٹر کوئٹہ کے زیراہتمام موبائل جرنلزم کے حوالے سے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف میڈیا ہائوسز سے منسلک ینگ جرنلسٹ، میڈیا پرسنسز اور وی لاگرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں موبائل شاٹ میکنگ ٹیکنیکس، سٹوری رائٹنگ، سکرپٹ رائٹنگ، ایتھیکس اور موبائل ٹولز کے بارے میں تربیت دی گئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ صحافت میں دور جدید کے تقاضوں سے ہمکنار ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد خوش آئند قدم ہے اس طرح کی ورکشاپ سے فائدہ اٹھا کر نوجوان صحافی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکتے ہیں۔ تقریب سے صدر کوئٹہ پریس کلب عبدلخالق رند اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبدالمنان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)