mobile band hoga na internet

موبائل بند ہوگا نہ انٹرنیٹ، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا امکان مسترد کردیا۔الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال سے نمٹا جارہا ہے، الیکشن 8 فروری کو پورے ملک میں ہوگا اس میں کوئی ابہام نہ رہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کرےگا۔ دریں اثنا نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ الیکشن والے دن موبائل سروس معطل کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاحمد شاہ نے کہا ہے کہ احمد شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں