adalati reporting keliye supreme court ki guideline zaroori qaraar

مسنگ پرسنز کیلئے تشہیری مہم چلانے کا حکم۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی تفصیلات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے شہریوں کی عدم بازیابی کے معاملے کا آئی جی سندھ کو جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ تفتیشی افسر کی کارکردگی افسوس ناک ہے۔گزشتہ سماعت پر بھی سندھ ہائی کورٹ نے اعلی افسران کی خراب کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا، حکام نے ہوم سیکریٹری کے دستخط کے بغیر ہی رپورٹ فاضل جج کے سامنے پیش کر دی تھی۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ ہوم سیکریٹری کے دستخط کیوں نہیں رپورٹ پر؟ ہوم سیکریٹری کے دستخط بڑے دستخط ہوتے ہیں، اسی لیے تو وقت نہیں ملا انہیں۔ کیا جب وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے تب دستخط کریں گے ہوم سیکریٹری؟ ہوم سیکریٹری سے کہیں وارنٹ کے بغیر ہی رپورٹ پر دستخط کرے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں