Meesha Shafi Charged Penalty in the Case of Ali Zafar Harassment

گلوکارہ ہراسگی کیس تین ماہ میں نمٹانے کی ہدایت۔۔

سپریم کورٹ نے گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ ، میشا شفیع کے خلاف سول عدالت میں دائر کئے گئے 100ملین روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل کی سماعت کے دوران علی ظفر کے 9 گواہوں کے اکٹھے بیانات قلمبند کرنے اور اس کے ساتھ ہی ان پر جرح کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 3ماہ کے اندر اندرکیس نمٹانے کا حکم جاری کیا ہے ،جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے منگل کے روز اپیل کی سماعت کی تو میشا شفیع کے وکیل حارث عظمت نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کے خلاف گواہی دینے والے تمام گواہان علی ظفرکے ملازمین ہیں اور میری موکلہ تمام گواہوں کو نہیں جانتی ،جس پر علی ظفر کے وکیل نے تمام گواہوں کے علی ظفر کا ملازم ہونے کی تردید کی جبکہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ بیانات قلمبند کرنا اور جرح ایک دن ہونے کی اجازت دینے کااختیار ٹرائل کورٹ کا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں