سما کے پروگرام میں مہانوں کو بلا کر بے عزت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سما کے ایک پروگرام میں لاہور کے انتہائی سنیئر ماہر نفسیات کو بلایا گیا ، پروگرام کا موضوع تھا کہ تعلیمی اداروں میں تریپن فیصد طلبا نشہ کررہے ہیں، اور یہ معاملہ میڈیا پر اس لئے نہیں لایا جارہا کہ میڈیا مالکان کی اکثریت تعلیمی اداروں کا کاروبار بھی کرتی ہے۔۔ ماہر نفسیات کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے،جس کے بعد بحث کا سلسلہ لائیو شروع ہوا۔۔توتومیں میں اتنی بڑھی کہ بریک لے کر مہمان کو کہا گیا کہ آپ کو جیسے کہاجارہا ہے ویسا بولیں، کیونکہ ہم آپ سے زیادہ جانتے ہیں، مہمان نے کہا کہ اگر آپ زیادہ جانتے ہیں تو اکیلے ہی پروگرام کرلیا کریں مہمان کو کیوں بلاتے ہیں۔۔ بریک کے دوران ہی مہمان کو گیٹ آؤٹ کا بھی کہاگیا،اسٹوڈیو سے نکالنے کے لئے گارڈز کو بھی طلب کیا گیا۔۔ پپو کے مطابق پروگرام آدھے سے زیادہ ہوگیا تھا لیکن پھر بریک کے بعد لائیو پروگرام کی جگہ پرومو چلتے رہے۔۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ وہ مہمان جس کے ساتھ بدتمیزی ہوئی چالیس سال سے اپنی فیلڈ کا ماہر ہے ،پپو کے مطابق اس معاملے کا سما کی انتظامیہ نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور نوید صدیقی صاحب آج(پیر) مذکورہ مہمان کے پاس جاکر خود معافی مانگیں،اگر مہمان نے معافی قبول کرلی تو معاملہ ٹھنڈا ہوجائے گا ورنہ یہ سلسلہ مزید چلنے کا امکان ہے۔۔ پپو کی مخبری کے بعد جب مہمان سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔۔
سما میں مہمان سے بدتمیزی،پروگرام ادھورا۔۔
Facebook Comments