ہم نیوز میں جمعرات کے روز ندیم ملک کے پروگرام میں ن لیگی رہنما مصدق ملک اور پی پی رہنما و بلاول بھٹو کے ترجمان سینئٹر مصطفی نواز کھوکھر بطور مہمان مدعو تھے، پورا پروگرام سلیقے سے اختتام پذیر ہوگیا مہمان جب رخصت ہونے لگے تو مالک صاحب کے رائٹ ہینڈ اور ان کے پرڈیوسر نے سینئٹر مصطفی کھوکھر کو روکا اور کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو ہمارے فون کیوں نہیں اٹھاتے ہمیں نظرانداز کیوں کرتے ہیں، ساتھ ہی مالک صاحب کے پرڈیوسر نے بہت ہی غیرمہذب انداز میں دھمکی بھی لگائی کہ ہم آپ کے قائدین کو دیکھ لیں گے جس پر مصطفی کھوکھر کو بھی طیش آگیا، فلور پر کبھی شورشرابہ ہوا جس کے بعد یہ سب ہم نیوز کے گراؤنڈ فلور چلے گئے، کسی نے مالک صاحب سے جھگڑا نمٹانے کی درخواست کی تو انہوں نے صاف انکار کردیا جس کے بعد ندیم ملک صاحب کو جیسے ہی اطلاع ملی وہ پہنچے اور معافی تلافی کرکے معاملہ نمٹایا۔ اس موقع پر ترجمان بلاول بھٹو سینٹر مصطفی کھوکھر نے ہم نیوز انتظامیہ سے سوال کیا کہ کیا مہمانوں کو مدعو کرکے انہیں بے عزت کرانے کا ٹاسک دیاجاتاہے؟؟
ہم نیوز میں ٹاک شو کے گیسٹ سے بدتمیزی
Facebook Comments