میرپورخاص پریس کلب کے زیر اہتمام و صدر میرپورخاص پریس کلب نذیر پنھور کی زیرسرپرستی شہید محمود سلطان چانڈیو 100 بال کرکٹ لیگ کی پروقار افتتاحی تقریب سندھ حکومت کے خاص تعاون سے پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ میں ہوئی جہاں بطور مہمان خاص سیکرٹری اسپورٹس و یوتھ افئیر ڈپارٹمنٹ جناب حافظ عبدالہادی بُلو نے شرکت کی جن کے ہمراہ ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ر اسد علی چوہدری، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غفار ناریجو،معروف بلڈر سماجی رہنماء چوہدری نظام الدین آرائیں سمیت دیگر معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی جنہیں صدر میرپورخاص پریس کلب نذیر اور شوکت پنھور سمیت دیگر ٹورنامنٹ کمیٹی ممبران نے سندھ کی روایتی اجرک پیش کی جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاح بھی سیکرٹری اسپورٹس و یوتھ افئیر ڈپارٹمنٹ جناب حافظ عبدالہادی بُلو ،ایس ایس پی میرپورخاص،صدر میرپورخاص پریس کلب نذیر پنھور اور دیگر معزز مہمانان نے کیا،
میرپورخاص پریس کلب کے زیراہتمام کرکٹ لیگ کا اہتمام۔۔
Facebook Comments