majid nizami se mir shakeel ul rehman tak

میر شکیل الرحمان کی نیب لاہور میں پیشی۔۔

جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن جمعرات کو نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیب کا یہ دعویٰ غلط اور بے بنیاد ہے کہ انہوں نے حکومت سے پلاٹ حاصل کیا۔میر شکیل الرحمٰن نے کہا کہ انہوں نے مذکورہ پلاٹ ایک پرائیویٹ پارٹی سے خریدا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس تمام کاغذات موجود ہیں اور انہوں نے نیب سے کہا ہے کہ وہ ان سے جو بھی معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے وہ تحریری طور پر انہیں بتا دے۔جیو اور جنگ گروپ کے چیئرمین میر شکیل الرحمٰن کو نیب لاہور نے 54 کینال کے پلاٹ میرٹ کے برعکس لیز پر لینے کے حوالے سے جواب جمع کروانے کے لیے طلب کیا تھا۔ اس سلسلے میں میر شکیل الرحمٰن نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے اور کہا کہ انہوں نے مذکورہ زمین ایک پرائیویٹ اونر سے خریدی تھی اور اس کے ثبوت بھی ان کے پاس موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب میں اچھے افسران بھی ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ نیب اور عدالتیں انصاف سے فیصلہ کریں گی۔ نیب حکام جو کچھ مانگنا چاہتے ہیں تحریری طلب کریں۔ایک سوال کے جواب میں میر شکیل الرحمٰن نے کہا کہ میڈیا پر پابندیوں سے متعلق سب کو علم ہے۔میر شکیل الرحمٰن نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان پر پہلے بھی اسی نوعیت کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں جو غلط ثابت ہوئے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں