کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے جیو نیوز کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے خلاف حکومت عدالت اور میڈیا مالکان و انتظامیہ کے گٹھ جوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جیو نیوز کی انتظامیہ اور مطلق العنان مالک کو متنبہ کیا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کو عدالتی نوٹس کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا صحافی تنظیمیں صحافی اور میڈیا ورکرز اپنے حقوق کے جدوجہد سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گی۔۔ دستور گروپ کے چیئرمین ناصر محمود سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم محمد عارف خان اور ممبرز سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیو انتظامیہ اور مالک میر شکیل نے اسلام آباد لاہور اور کراچی میں احتجاج کرنے والے صحافیوں میں سے گیارہ کو لیبر کورٹ کے ذریعے 18 اپریل 2023 کو نوٹس بھجوائے ہیں جبکہ مقدمے کی سماعت 28 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گی جیو انتظامیہ نے ملک بھر میں جیو نیوز کے خلاف جاری احتجاج کو روکنے اور حکم امتناعی جاری کرنے کے لیے لیبر کورٹ کا سہارا لیا ہے۔۔دستور گروپ جیو انتظامیہ اور میر شکیل الرحمن پر واضح کرتا ہے کہ جیو نیوز کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی اس جد وجہد میں وہ اکیلے نہیں بلکہ تمام صحافتی تنظیمیں ان کے ساتھ کھڑی ہیں صحافتی تنظیمیں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی خاطر آخری حد جائیں گی جیو نیوز آفس پر مظاہرہ ہو میر شکیل الرحمن کے گھر کا گھیراؤ ہو یا عدالتی جنگ صحافتی تنظیمیں ہر محاذ پر متحد ہو کر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی جنگ کو جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہیں۔۔