جنگ اور جیو گروپ کے مالک میرشکیل الرحمان کراچی کی مقامی عدالت میں جھوٹی خبر کے حوالے سے ایک مقدمے میں پیش ہوئے۔۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ حفظ الرحمان کی عدالت میں بول نیوز کے اینکرپرسن اسدکھرل نے کیس داخل کیا ہے کہ جنگ،دی نیوز میں ان کے خبر جھوٹی خبر چلائی گئی اور جیونیوز پر چلائی گئی جس میں عدالت کا نام بھی استعمال کیا گیا۔۔ اسد کھرل کے مطابق انہوں نے میرشکیل کے رشتہ دار جہانگیر صدیقی کی کرپشن کی خبر ایک چینل بھی دی تھی۔۔میر شکیل اور میر ابراہیم نے جھوٹی خبر چلا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔۔عدالت میں جیوگروپ کے مالک میرابراہیم کے وکیل نے درخواست پیش کی کہ میرابراہیم چونکہ ملک سے باہر ہیں اس لئے ان کی غیرحاضری معاف کی جائے، جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے کیس کی سماعت تئیس فروری تک ملتوی کردی۔۔
Facebook Comments