mein kiske hath mein apna lahu talash karu | Umair Ali Anjum

میرشکیل کوورکرزکی بددعالے ڈوبی

تحریر: عمیرعلی انجم۔۔

اللہ کی پکڑ بہت سخت ہو تی  ہے ۔۔ اس بات پر یقین تو مجھے پہلے ہی تھا لیکن آج ایک ”ایک” شخص کی گرفتاری نے اس یقین کو مزید تقویت بخشی ہے ۔۔ وہ جو خود کو بہت طاقتور سمجھتا تھا وہ آج ملزم کی حیثیت سے کٹہرے میں کھڑا نظر آتا ہے ۔۔نجانے اس شخص کو کتنے لوگوں کی بد دعا لگی ہے ۔۔میں آج نام نہاد رہنماؤں کے بارے میں سوچ رہا ہوں جنہوں نے اس فرعون کو اپنا ”آقا” بنایا ہوا تھا اور اس کا ہر حکم بجالاتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوں کا خون چوس رہے تھے ۔۔اب نجانے ان کا کیا بنے گا ؟؟؟؟؟یہ محض ایک شخص کی گرفتار ی نہیں ہے ۔۔یہ اللہ کی پکڑ ہے ۔ہوسکتا ہے کہ یہ ایک دن بعد ہی ضمانت پر باہر آجائے لیکن آج اس شخص کی گردن سے سریا نکلتا دیکھ کر نجانے میرے کتنے بیروزگار ساتھیوں کے دلوں کو اطمینان محسوس ہوا ہوگا ۔۔

میری نظروں میں راولپنڈی پریس کلب کا وہ منظر ہے جب اس شخص کے چینل میں کام کرنے والے ایک کیمرا مین نے کینسر کی حالت میں نوکری سے نکالے جانے کے بعدپنڈی پریس کلب میں ہی اپنی جان دیدی تھی ۔۔۔۔۔مجھے لگ رہا ہے کہ وہ کیمرا مین آج آسمان پر کیمرا لیے کھڑا ہے اوراس کے مسکراتے لب بتارہے ہیں کہ آج ایک مرتبہ پھر ”ایک نمرود مچھر کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔۔(عمیرعلی انجم)۔۔

(عمیرعلی انجم کی تحریر سے عمران جونیئر ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کامتفق ہونا ضروری نہیں۔۔علی عمران جونیئر)۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں