احتساب عدالت کے جج امیر حسین نے جنگ گروپ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن سے ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دے دی۔اہل خانہ کی درخواست پر ریمارکس میں جج امیر حسین نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ میر شکیل الرحمٰن سے اہل خانہ کی ملاقات کے لیے قانون کے مطابق پیش رفت کی جائے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن بیمار ہیں، انہیں دواؤں کی ضرورت ہے۔ ناساز طبیعت پر میرشکیل الرحمٰن کی اہل خانہ سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات ضروری ہے۔
Facebook Comments