majid nizami se mir shakeel ul rehman tak

میرشکیل کو بھائی کی تدفین میں شرکت کی اجازت۔۔

لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو ان کے بڑے بھائی میر جاوید رحمان کی تدفین میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔میر شکیل الرحمٰن کے کراچی جانے کی اجازت پر نیب پراسیکیوٹر نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔میر شکیل الرحمٰن کے بڑے بھائی جنگ گروپ کے پرنٹر اور پبلشر میر جاوید رحمٰن منگل کے روز انتقال کر گئے جن کی تدفین کراچی میں ہونی ہے۔واضح رہے کہ میر شکیل الرحمٰن کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 12 مارچ کو جھوٹے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔دریں اثنا میڈیا، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں، وکلا تنظیموں اور انسانی حقوق کی نمائندہ تنظیموں نے میر شکیل الرحمٰن کی نیب حراست کی شدید مذمت کی ہے اور اسے صحافت کی آزادی پر حملے کے مترادف قرار دیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں