mir shakeel ka fard jurm se inkaar

میرشکیل کی رہائی کیلئے پشاور،کوئٹہ میں احتجاجی کیمپ۔۔

جنگ جیواوردی نیوز کے ایڈیٹرانچیف میرشکیل الرحمان کی رہائی کے لئےپشاور  اور کوئٹہ میں جنگ ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر میڈیا ورکرز نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا ورکرز اورصحافیوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں موجود میڈیا ورکرز نے میر شکیل الرحمان کی رہائی کے لیے نعرے لگائے۔ان کا کہناتھا کہ حق اور سچ کی آواز کو دبانے کے لیے میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔اس موقع پر بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب مین پی ایف یو جے کے نائب صدر ارشد عزیز ملک نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے جنگ و جیو گروپ کے ایڈیٹران چیف میر شکیل الرحمٰنکی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔دریں اثنا کوئٹہ میں بھوک ہڑتالی کمیپ میں میڈیا ورکرز صحافیوں اور جنگ ایمپلائز یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کو نیب نے جھوٹے کیس میں پابند سلال کیا ہے جو انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں