shoaib sheikh ki zamanat manzur

میرشکیل کی گرفتاری، شعیب شیخ کی یاد آگئی۔۔

تحریر: مجاہد خٹک۔۔

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کا سن کر وہ وقت یاد آیا جب دیگر ٹی وی چینل مالکان کے ساتھ مل کر انہوں نے میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی تھی اور اس کے بعد ریاست نے اپنی بے رحم طاقت استعمال کر کے بول ٹی وی کو کچل کر رکھ دیا تھا۔

نہ اس وقت صحافت پر کوئی حملہ ہوا تھا اور نہ آج ہوا ہے۔ نہ اس وقت اظہار رائے کی آزادی متاثر ہوئی تھی نہ آج ہوئی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ شعیب شیخ کے خلاف کارروائی کا جو جواز بتایا گیا تھا یا میر شکیل الرحمان کو جن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ان کی حیثیت صرف سموک سکرین کی ہے، اصل وجوہات اس وقت بھی اور تھیں، آج بھی اور ہیں۔

یہ کشمکش صرف اشرافیہ کے مختلف حلقوں کی آپسی لڑائی ہے جس میں عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے اعلیٰ آدرش اور بلند نظریات کے نعرے بلند کیے جاتے ہیں۔ ان کے حق میں یا رد میں بحث کرنا اشرافیہ کے ہاتھوں استعمال ہونے کے مترادف ہے۔ اگر آپ کا کوئی مفاد وابستہ نہیں تو اپنی توجہ کا مرکز کورونا وائرس کی وبا کو بنائیں جو کسی دیوہیکل عفریت کی طرح ایک کے بعد دوسرے ملک پر موت اور تباہی کی تاریکی پھیلاتا جا رہا ہے۔(مجاہد خٹک)

(یہ تحریر مصنف کی فیس بک وال سے لی گئی ہے۔جس کے مندرجات سے عمران جونیئر ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔علی عمران جونیئر)۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں