جنگ گروپ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف جنگ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف صحافی برادری مسلسل سراپا احتجاج ہے۔ گرفتاری کے خلاف منگل کو بھی میڈیا ورکرز سڑکوں پر نکل آئے اور رہائی کا مطالبہ کیا۔لاہور میں جنگ، دی نیوز، آواز اور جیو نیوز کے صحافی اور کارکن اور دیگر شعبوں کے افراد ڈیوس روڈ پر جمع ہوئے اور میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، جیو نیوز کی بندش اور اسے آخری نمبروں پر ڈالنے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔سینئر صحافیوں نے بھی جیو نیوز کے خلاف حکومتی اقدامات کی بھرپور مذمت کی۔سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور جیو نیوز کے خلاف کارروائیاں ختم ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ایڈیٹر انچیف جنگ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف صوابی میں صحافی جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔مظاہرے میں ضلع بھر کے صحافیوں کے علاوہ سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔مانسہرہ میں گڑھی حبیب اللّٰہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں صحافیو ں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی شریک ہوئے۔آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیب میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کرے اور جیو نیوز کی نشریات پُرانے نمبروں پر بحال کرے۔
میرشکیل کی گرفتاری، صحافی برادری سراپااحتجاج۔۔
Facebook Comments