tv license fees ke khilaaf qarardaar jama

میرشکیل کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد۔۔

جنگ و جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور نے جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہےکہ ایوان میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے، ان کی گرفتاری صحافت کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہےکہ جنگ اور جیو نے ہمیشہ حقائق پر مبنی صحافت کی ہے،  جنگ ،جیو نے جمہوریت کے تحفظ اور آمریت کے خلاف ہمیشہ قابل ذکر کردار ادا  کیا، میر شکیل الرحمان کی نجی نوعیت کے معاملے میں گرفتاری ناقابل فہم ہے۔متن کے مطابق میر شکیل الرحمان آزادی صحافت کے علمبر دار ہیں اور ایوان ان کی گرفتاری کو نیب کا ایک اور متنازع فیصلہ قراردیتا ہے، وہ ملک کے سب سے بڑے صحافتی ادارے کے مالک ہیں، جنگ گروپ کبھی حکومتی دباﺅ کو خاطر میں نہیں لایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے 34 برس قبل مبینہ طور پر حکومتی عہدے دار سے غیرقانونی طور پر جائیداد خریدنے کے کیس میں جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کوحراست میں لیا۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں