wazir e azam ki media team mein tabdeelio ka imkan

میرشکیل کی گرفتاری، نون لیگ کی مذمت۔۔

قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف نے جیو، جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔قائدِ حزب اختلاف کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، جسے فاشسٹ حکمران گرانے کے درپے ہیں، میڈیا کو 18 ماہ سے دبایا جارہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری سے انتقام کی بو آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زوال پذیر حکومت کا آخری حملہ میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ہی ہوتا ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری افسوسناک ہے ،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت پر کتنا خوف طاری ہے ،حکومت کو ڈر ہے کہ کہیں سچ باہر نہ نکل جائے ۔انہوں نے کہا کہ میڈ یا کے خلاف کریک ڈاون کوئی نئی بات نہیں ہے ،تنقید کرنے والے اینکرز کو سائڈ لائن کیا گیااور ان کے پروگرام بند کرادئیے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ میڈ یا ہاوس کے سربراہ کو پکڑنا نا مناسب بات ہے ،ا س سے شائد خبر تو رک جائے لیکن سچ نہیں رکے گا ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اتنی مجبور ہو گئی ہے کہ صحافت پر کھلم کھلا وار کر رہی ہے ،میر شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادی صحافت کا تاریخ دن ہے ،دنیا میں آمریت کے دور میں بھی کبھی میڈ یا کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کیا جاتا ،پاکستان کے سب سے بڑے میڈ یا گروپ کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ نیب مخالفین اور صحافیوں کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہاہے ،میر شکیل الرحمان ملک کی معروف شخصیت ہیں ،انہیں گرفتار کرنے کی کیا ضرورت پڑ گئی تھی ،اس گرفتاری کا مقصد صرف یہ دکھانا تھا کہ جو بولے گا اندر جائے گا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں حقیقت بیان کرنے کی وجہ سے میر شکیل الرحمان گرفتار ہیں ،وہ باہر آجائیں گے لیکن ان کو گرفتار کرنے والے اس عہدے پر نہیں رہیں گے ۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں