جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کا عمل جائزنہیں۔مولانا فضل الرحمٰن پشاور میں میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ معاملات بات چیت سے طے کیے جاتے ہیں یہاں جبر کرکے قدغن لگائی جاتی ہے۔انہوں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی اور ساتھ ہی جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ملازمین سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ جمہوری ماحول میں صحافت کا کلیدی کردار ہوتا ہے، معاملات بات چیت سے حل ہوتے ہیں یہاں گلا گھونٹا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن ہی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔
Facebook Comments