mir shakeel ki giraftaari

میرشکیل کی گرفتاری حبس بیجا ہے، امتیازفاران۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو حبس بے جا قرار دیا ہے۔ایک بیان میں امتیاز خان فاران نے کہا کہ شکایت کے مرحلے میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری حبس بے جا ہے۔انہوں نےکہا کہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزار گیا ہے، وہ بغیر کسی ثبوت کے صرف تحقیقاتی مرحلے نیب کی حراست میں ہیں۔کراچی پریس کلب کے صدر نے مزید کہا کہ وہ ہر لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تسلیم کیا جائے تو وہ بزنس مین بھی ہیں، ان کی گرفتاری کئی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ دریں اثنا پی ایف یوجے دستور کے صدر نوازرضا نے بھی میرشکیل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔ یہ گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، اس طرح کی کوششیں ماضی میں کی جاتی رہی ہیں، جو ناکام ہوئیں۔پی ایف یو جے دستور کے صدر نے کہا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے، جس کے آئین میں درج ہے کہ آزادی صحافت پر قدغن نہیں لگائی جاسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن پر ایک جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، پی ایف یو جے اس گرفتاری کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

mir shakeel ka haar kar jeetnay wala bhai
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں