میر شکیل کے تین موبائل فونز بھی ضبط۔۔

قومی احتساب بیورو حکام نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے تین موبائل فونز اور بیگ ضبط کرلیا۔نیب حکام کی جانب سے میر شکیل الرحمان کو دوائیاں اور کھانا بھی فراہم نہیں کرنے دیا جارہا۔ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرنے کے بعد نیب حکام نے نیب دفتر کے باہر کھڑی ان کی گاڑی کو نیب کے احاطے میں منگوایا، ڈرائیور نے گاڑی اندر پارک کی اور اسے لاک کردیا تو نیب حکام نے زبردستی اسے گاڑی کھولنے پر مجبور کیا۔نیب حکام نے گاڑی میں رکھے میر شکیل الرحمان کے تینوں موبائل فونز اور ان کا بیگ اپنے قبضے میں لے لیا۔نیب حکام نے ڈرائیور کا فون بھی ضبط کرلیا اور اسے بھی دو گھنٹے تک حبسِ بے جا میں رکھا۔گرفتاری کے بعد جب میر شکیل الرحمان کے اہلِ خانہ نے انھیں دوائیاں پہنچانا چاہیں تو نیب حکام نے نہ صرف دوائیاں بلکہ کھانا بھی فراہم کرنے نہیں دیا۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں