mir shakeel ke khandan ke 3 afrad corona ka shikaar

میرشکیل کے خاندان کے تین افراد کورونا کا شکار۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت و بلتستان کی سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جج ،رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق مقدمہ میں توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 20جنوری تک موخر کر دی ہے۔فاضل چیف جسٹس نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کو بھی موخر کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمن یہاں موجود نہیں ہیں ، اس لئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دیتے ہیں۔جس پر جیو جنگ کے ایک نمائندہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کے خاندان کے تین افراد کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں اور ان کا سارا خاندان قرنطینہ میں ہے اس لئے وہ مزید دس بارہ روز تک عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، پی ایف یو جے کے سابق صدر اور سینئرصحافی افضل بٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں ایک خدشہ ہے کہ اس عدالت سے کوئی ایسا حکمنامہ نہ آجائے کہ باقی عدالتیں اس کی اپنی اپنی تشریحات ہی نہ کرتی رہیں اور رپورٹروں کیلئے خبردینا ہی مشکل ہوجائے۔جس پر فاضل چیف جسٹس نے کہاکہ آپ اس کی بالکل فکر نہ کریں ،ہم جو بھی حکمنامہ جاری کریں تو وہ بالکل واضح ہوگا ،بعد ازاں فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں