قومی احتساب بیورو (نیب) لاہورنے جیو جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو خلاف ضابطہ54 کنال اراضی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پیش نہ ہونے پر ان کو سوال نامہ بھجوا نے کا فیصلہ کرلیا۔نیب نے نوازشریف کو20مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی عدم پیشی کی صورت میں دیگر آپشنز پر بھی غور شروع کر دیا۔میاں نواز شریف کی عدم پیشی کی صورت میں سوالنامہ بھی نواز شریف کو بھجوایا جا سکتا ہے جبکہ (ن) لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے بھی اپنے دیگر آپشنز پر مشاورت شروع کر دی ،نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک ہیں انکی جانب سے وکلا یا کسی نمائندے کو پیش کرنے کے قانونی پہلو کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قوی امکان ہے کہ نواز شریف خود پیش نہیں ہونگے بلکہ انکا نمائندہ ہی پیش ہوگا۔
Facebook Comments