امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ برائےجنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز نے جنگ گروپ، جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔نائب معاون وزیر خارجہ برائےجنوبی اور وسطی ایشیا کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی سب سے بڑی میڈیا کمپنی کے مالک کی گرفتاری کو تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے۔ایلس ویلز نے کہا کہ میڈیا کی آزادی، شفاف قانونی عمل اور قانون کی حکمرانی ہر جمہوریت کے لیے ستون ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
Facebook Comments