mir puamirpurkhas union of journalist workers se alhaaq

میرپورخاص یونین آف جرنلٹس ورکرز سے الحاق۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)  سے الحاق، عہدے داران کا نوٹیفیکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی ملک گیر اور نمائیندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(ورکرز)  کی مرکزی قیادت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) سے الحاق کے بعد اگلے انتخابات تک کے لیے عہدے داران کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق شاہد جمیل صدر، عمران ملک سینئیر نائب صدر،طلعت عارف نائب صدر، سلیم شعاعی جنرل سیکریٹری،اقبال سولنگی جوائینٹ سیکریٹری،راجہ راشد انفارمیشن سیکریٹری، سید لیاقت علی شاہ فنانس سیکریٹری اور ارشد خان بطور آفس سیکریٹری، فرحان منہاج نائب صدر  برائے تعلقہ ڈگری، حاجی رشید سانبھری نائب صدر برائے تعلقہ کوٹ غلام محمد اور شفیق احمد راجپوت نائب صدر برائے تعلقہ جھڈو منتخب ہوئے ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈاکٹر طاہر ملک بطور چیئرمین،  مبین چانیو نائب چیئرمین ، محمد باقر خان زئی ، اویس ملک، خیردین چانڈیو،آصف جمیل ،عبدالحفیظ شیخ،محمد فیصل خان، شبیر احمد ملک ممبر منتخب ہوئے ۔ دریں اثنا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(ورکرز) کے مرکزی صدر و سیکریٹری جنرل نے اپنے تہنیتی پیغام میں میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے قیام پر تمام عہدیداران واراکین کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جملہ عہدیداران واراکین صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے لیے اپنا کردار بہتر اور موثر انداز میں ادا کریں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں