جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید رحمٰن کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سوسائٹی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔میر جاوید رحمٰن کی نمازِ جنازہ ان کی رہائش گاہ پر ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جس کے بعد میر شکیل الرحمٰن، میر ابراہیم رحمٰن سمیت اہلِ خانہ میت کو سوسائٹی قبرستان لے کر پہنچے جہاں ان کی تدفین کی گئی۔میر جاوید رحمٰن کے اہلِ خانہ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کی وجہ سے مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں صرف خاندان کے لوگ شریک ہوں گے۔اس موقع پر اہلِ خانہ نے درخواست کی تھی کہ مرحوم میر جاوید رحمٰن کے چاہنے والے نمازِ ظہر کے بعد ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کریں۔واضح رہے کہ میر جاوید رحمٰن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے، وہ کئی روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
میرجاوید رحمان کراچی میں سپردخاک۔۔
Facebook Comments