minar e Pakistan tiktoker case camera man ki zamanat manzoor

مینارپاکستان ٹک ٹاکرکیس،کیمرہ مین کی ضمانت منظور۔۔

لاہور گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاک سٹار سے بدسلوکی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، عدالت نے ریمبو کے ساتھی ملزم صدام حسین کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کےایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے کیس کی سماعت کی جس دوران  وکیل نے عدالت کو بتایا   کہ ملزم صدام حسین کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،وہ مقدمہ کے دوسرے ملزم ریمبو کے ساتھ بطور کیمرہ مین کام کرتا تھا، اس نے نہ تو خاتون سے بد تمیزی کی اور نہ ہی اسے بلیک میل کیا ، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم صادر کرے  جس پر پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ریمبو کے ساتھ خاتون کو وہاں بلایا اور بعد ازاں بلیک میل کیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد گرفتار ملزم صدام حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک، ایک لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں